مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور یورپ میں اپنے زہر سے کئی لوگوں کوشکار کرنے کے بعد زیکا وائرس ایشیا کی جانب بڑھ رہا ہے اسی لیے یہاں اس کے خلاف دوا کی تیاری پر تحقیق بڑھا دی گئی جب کہ ایک بھارتی فرم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے زیکا وائرس کے خلاف مؤثر علاج کے لیے ویکسین تیار کی ہے جس سے ہزاروں جانوں کو بچایا جا سکے گا۔
بھارت بائیوٹیک کے سی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ زیکا کے علاج پر ایک سال قبل ہی کام شروع کردیا تھا اور اب ویکسین تیار کرلی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی کمپنی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے باقاعدہ زیکا ویکسین ایجاد کرلی ہے۔ فرم کا تفصیلات بتاتے ہوئے کا کہنا تھا کہ زیکا کے علاج کے لیے دو ویکسین بنائی جا رہی ہیں جن میں ایک غیر سر گرم ویکسین جانوروں کے کلینکل ٹیسٹ کی اسٹیج پر آگئی ہے اور جلد دستیاب ہوگی۔
فرم کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سب سے متاثرہ ملک برازیل سمیت اب تک 23 ممالک اس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ اس سے بچے کی پیدائش کو متاثر ہونے کے 3530 کیسز سامنے آ چکے ہیں جسے مائیکروسی فیلے کا نام دیا گیا ہے۔ زیکا وائرس مچھر ایڈیس جینس سے جنم لیتا ہے ۔
آپ کا تبصرہ